• Home
  • انڈیا  میں سونا فروخت کرنے والی 10 بڑی کمپنیا ں

انڈیا  میں سونا فروخت کرنے والی 10 بڑی کمپنیا ں

anews Banner

دنیا میں سونا فروخت کرنے اور خریدنے کے حوالے سے انڈ یا کا شمار سب سے بڑے اور  اہم ترین ممالک میں ہوتا ہے۔ لہذا ہم آپ کو انڈیا میں موجود   10 ایسی  بڑی کمپنیوں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جن سے آپ  سونے کے خالص اور قیمتی    زیورات خرید سکتے ہیں :

1۔ تانشق

تانشق ،انڈیا کا سب سے بڑا اور قابل بھروسہ  گولڈ  برانڈ ہے جہاں سے آپ تسلی بخش اور خالص زیورات حاصل کر سکتے ہیں ۔

2۔ مالابار گولڈ کمپنی :

مالابار گولڈ کمپنی  نہ صرف انڈیا  میں سونا  فروخت کرنے کا کام کر رہی ہے  بلکہ  دوسرے دس ممالک میں اس کے 250 سے زائد گولڈ سٹورز ہیں۔

3۔ ٹی بی ذی  گولڈ کمپنی :

تری بھونداس-  بھیم جی  -زیوری      گولڈ  کمپنی  نے انڈیا میں  سونے کے سینتیس (37 )  شوروم بنا  رکھے  ہیں ۔یہ ایک بہت ہی نایاب گولڈ برانڈ ہے اور ممبئی میں موجود اس کمپنی  کا گولڈ سٹور انڈیا میں سب سے بڑا گولڈ سٹور مانا جاتا ہے ۔

4۔ کلیان  جیولرز :

کلیان جیولرز کا شما ر بھی انڈیا کے اہم اور خالص گولڈ برانڈز میں ہوتا ہے جس کے جیولری  سٹورز پورے انڈیا میں پھیلے ہوئے ہیں ۔

5۔ بھیما جیولرز :

بھیما جیولرز  انڈیا بھر میں اپنے بھاری اور نایاب سونے کے زیورات کے حوالے سے مشہور ترین گولڈ برانڈ ہے ۔اس مشہور برانڈ کے گولڈسٹورز  بنگلور ، کیریلا اور تامل ناڈو میں موجود ہیں ۔

6۔ جویالُکاس جیولرز :

جویالُکاس انڈیا میں  ایک نیا مگر اہم گولڈ برانڈ ہے جس نے انڈیا کے علاوہ بھی دوسرے ممالک میں اپنے ایک سو چالیس (140 ) گولڈ سٹورز قائم کر رکھے ہیں ۔

7۔ ہیرا ڈیجیٹل گولڈ کمپنی :

ہیرا ڈیجیٹل گولڈ کمپنی   کا افتتاح حال ہی میں ہوا ہے لیکن اس گولڈ کمپنی کا شمار انڈیا کے قابل بھروسہ اور نایاب  گولڈ  برانڈز میں ہوتا ہے ۔

8-امراپلی جیولرز:

امراپلی جیولرز کمپنی  جےپور زیورات کو فروخت کرنے کے لیے انڈیا بھر میں مشہور ہے اور اس کمپنی نے جےپور میں روایتی زیورات کے حوالے سے ایک  میوزیم بھی بنا رکھا ہے ۔

9-سینکو  گولڈ اینڈ ڈائمنڈ:

سینکو  گولڈ اینڈ ڈائمنڈ ، کولکتہ میں موجود ہے جس کا شمار انڈیا میں موجود  مناسب ریٹ پر سونا فروخت  کرنے والی کمپنیز میں ہوتا ہے ۔

10۔ پی سی چندرا جیولرز :

 پی سی چندرا جیولرز  انڈیا میں موجود قدیم ترین  گولڈ کمپنیز میں سے ایک ہے  جس نے اپنے برانڈ کا آغاز  1939 میں کیااور  اس  کمپنی  نے پورے ملک میں اپنے گولڈ سٹورز بنا رکھے ہیں  –

anews Banner
anews Banner

Leave A Comment