ہندوستان میں بہت سی کمپنیاں ڈیجیٹل گولڈ فراہم کر رہی ہیں ۔ ہیرا ڈیجیٹل گولڈ بھی ان کمپنیوں میں سے ایک ہے جو اپنے صارفین کو گھر بیٹھے ڈیجیٹل گولڈ خریدنے کی سہولت فراہم کررہی ہے۔ ہیرا گولڈ ایک ایسا نظام فراہم کرتا ہے جو آپ کو فزیکل گولڈ جیسی قیمت کے ساتھ یونٹوں میں ایک دوسرے کو ادائیگی کرنے کے قابل بناتا ہے۔
ہیرا ڈیجیٹل گولڈ ہیرا گروپ آف کمپنی کی ایک بزنس برانچ ہے جس کی سی ای او نوہیرا شیخ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وبائی مرض کورونا کے دوران جب لوگوں کے لئے فزیکل گولڈ خریدنا مشکل ہو گیا تھا تب میں نے ڈیجیٹل گولڈ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا تا کہ لوگ گھر بیٹھے باآسانی سونے کے زیورات ، سکے ، سونے کے بار اور ڈیجیٹل گولڈ خرید سکیں ۔
وبائی مرض کورونا کے دوران ڈیجیٹل گولڈ کی سہولت لوگوں کے لئے کسی نعمت سے کم نا تھی کیوں کہ وہ اس کے ذریعے گھر بیٹھے سونا خرید بھی سکتے تھے اور سونے میں سرمایہ کاری بھی کر سکتے تھے۔
آپ موبائل ای-والٹ کے ذریعے ڈیجیٹل گولڈ میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ پے ٹی ایم، گوگل پے،اور فون پے کے زریعے ادائیگی کر کے ڈیجیٹل گولڈ میں سرمایہ کاری کی رقم ادا کر سکتے ہیں۔ ہیرا گولڈ آپ کی ادا کردہ رقم کے بدلے آپ کو ڈیجیٹل گولڈ مہیا کرتا ہے اور آپ کے نام پہ ایک والٹ میں اسے محفوظ کر دیتا ہے۔
: ہیرا ڈیجیٹل گولڈ خریدنے کے فوائد یہ ہیں
۔1۔ ہیرا گروپ آف کمپنیز جیولری مارکیٹ میں ڈیجیٹل گولڈ کرنسی لانچ کرنے کے لیے تیار ہے۔ آپ ہمارے ڈیجیٹل گولڈ میں ای-والٹ سے سرمایہ کاری کر سکتے ہیں اور رقم کی ادائیگی گوگل پے، فون پے اور پے ٹی ایم سے کر سکتے ہیں۔
۔2۔ آپ گرام یا روپے میں رقم درج کر سکتے ہیں اور لائیو مارکیٹ ریٹ پر مقررہ مالیت کا سونا خرید سکتے ہیں۔
۔3۔ رقم منتخب کرنے کے بعد ادائیگی کا اختیار منتخب کریں اور آپ کے پاس ادائیگی کے متعدد اختیارات ہیں۔
۔4۔ آپ جہاں چاہیں اس پلیٹ فارم پر ڈیجیٹل گولڈ فروخت کر سکتے ہیں۔
۔5۔ ہیرا گولڈ آپ کو سونے کی فزیکل ڈیلیوری دیتا ہے اگر آپ بیچنا نہیں چاہتے ہیں۔ آپ ایک سکے یا بلین کی شکل میں سونا اپنے گھر بیٹھے حاصل کر سکتے ہیں۔
