• Home
  • کیا آپ کو 2023 میں سونا اور چاندی خریدنا چاہیے؟

کیا آپ کو 2023 میں سونا اور چاندی خریدنا چاہیے؟

anews Banner

صدیوں سے ہی سونے اور چاندی کو قیمتی اثاثہ جات مانا جاتا ہے۔ جدید دور  میں بھی یہ تصور نہیں بدلا ۔ سونے اور چاندی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے لوگ ان میں سرمایہ کاری کرنے اور قیمتی اثاثوں کے طور پر محفوظ کرنے  کو بہترین مانتے ہیں۔ سونا اور چاندی سب سے بیش قیمت دھاتیں ہیں جو بڑھتی ہوئی  مہنگائی میں سرمایہ کاری کے لئے بہترین انتخاب ہیں ۔

سونے اور چاندی کی صنعت کاری میں اضافے کی وجہ سے ان دونوں کی مانگ بڑھ رہی ہے ۔گزشتہ سالوں کی نسبت 2022 میں سونے اور چاندی کی صنعت کاری میں اضافہ ہو ا ہے۔ لوگ سونے اور چاندی کو  گھریلو استعمال کے علاوہ سرمایہ کاری اور اثاثہ جات کے طور پر محفوظ کرنے کے لئے  بھی استعمال کر رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق سونے اور چاندی کی خریداری سرمایہ کاروں کو اچھا منافع دے گی ۔ سونے کی قیمت میں 11 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 2023 میں سونا اور چاندی خریدنا منافع بخش ہوگا کہ نہیں؟ اس بات کا انحصار بہت سی چیزوں پر ہے ۔

۔1۔ اگر آپ  مجموعی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تو سونا اور چاندی آپ کے لئے ایک بہترین انتخاب ہو ں گے لیکن اگر آ پ زیادہ منافع حاصل کرنے  کے لئے ان کی خریداری کرنا چاہتے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ یہ 2023 میں بہترین ثابت نہ ہوں ۔

۔2۔ اگر آپ طویل مدت کی سرمایہ کاری کے لئے سونا اور چاندی خریدنا چاہتے ہیں تو یہ دھاتیں آپ کے لئے بہترین انتخاب ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ ان کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے  جو کہ سرمایہ کاروں کے لئے ایک مثبت چیز ثابت ہوگی۔

۔3۔ سٹاک مارکیٹ میں سونےاور چاندی کی قدر پر غور کیا جائے تو ان کی قدر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ آئندہ سال 2023 میں بھی ان کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہے گا۔  لہذٰہ سونے اور چاندی کی خریداری 2023 میں بہترین انتخاب ہے۔

  سونا اور چاندی کی خریداری کا فیصلہ مارکیٹ میں اس کی مانگ پر منحصر ہےلہذٰہ کوئی بھی  فیصلہ لینے  سے  پہلے خریداروں کو سوچ لینا چاہیے۔

anews Banner
anews Banner

Leave A Comment