• Home
  • انڈیامیں سب سے زیادہ سونا پیدا کرنے والی ریاستیں

انڈیامیں سب سے زیادہ سونا پیدا کرنے والی ریاستیں

anews Banner

نیشنل منرل انوینٹری کے اعداد و شمار کے مطابق، ہندوستان کے پاس 501.83 ملین ٹن سونے کے ذخائر ہیں جس میں  جن میں 654.74 ٹن سونا موجود ہے ۔ اس میں سے 17.22 ملین ٹن ذخائر کے محفوظ ہیں جبکہ بقیہ سونا استعمال شدہ سونے میں آتا ہے ۔

انڈیامیں سب سے زیادہ سونا پیدا کرنے والی ریاستیں درج ذیل ہیں :

1. کرناٹکا:

کرناٹکا انڈیامیں سوناپیدا کرنے کے لحاظ سے سب سے بڑی ریاست ہے ۔ اس ریاست میں سونے کے تقریباً 103 ملین ٹن ذخائر موجود ہیں۔ ہٹی اور رائچور کا شمار  ہندوستان کے لیے 80 فیصد سے زیادہ سونا پیدا کرنے والےاضلاع ہیں ۔ ہندوستان میں سب سے زیادہ سوناپیدا کرنے کے حوالے سےکرناٹکا کو لینڈ آف گولڈ یعنی سونے کی سرزمین بھی  کہا جاتا ہے    ۔

2. آندھرا پردیش :

آندھراپردیش سونے کی پیداوار کے  لحاظ سے ہندوستان کی دوسری بڑی ریاست  ہے ۔سونے کے علاوہ بھی یہاں بہت سی دوسری اہم معدنیات پائی جاتی ہیں ۔اننت پور، چتور اور کرنول سب سے زیادہ سونے کے ذخائر والے اہم اضلاع ہیں۔ اننت پور  نے اب تک ملک کے لیے 37,025 کلو سونا تیار کیا ہے ۔

3. جھارکھنڈ:

سوناپیدا کرنے کے حوالے سے جھارکھنڈکا شمار ہندوستان کی تیسری بڑی ریاست کےطورپر  ہوتا ہے ۔ یہ ریاست معدنیات سے مالامال ہے اور ہندوستان میں معدنیات کا 40 فیصد حصہ اس ریاست سے حاصل کیا جاتا ہے ۔جھارکھنڈ میں موجود  سونے کی کانوں میں کندرکوچا، لاوا گولڈ، پاراسی، پہاڑیا، اور بھتر دری  شامل ہیں ۔

4. کیرالہ:

کیرالہ میں سونے کے ذخائر بنیادی طور پر ملاپورم اور پلکاڈ اضلاع میں پائے جاتے ہیں۔یہاں سونے کے تقریباً26 ملین ٹن ذخائر موجودہیں ۔

5. ہماچل پردیش :

 بقیہ ریاستوں کے لحاظ سے ہماچل پردیش میں سونے کے ذخائر بہت کم ہیں ۔یہاں سونا عموماً شملہ اور بلاسپور  کی ندیوں سے آتا ہے ۔

6. بہار:

 اگرچہ بہارمیں 222 ملین ٹن خام سونے کے ذخائر موجود ہیں اور 30 ملین ٹن دھاتی سونے کے ذخائر موجود ہیں لیکن اس کا شمار ہندوستان میں سونے کی پیداوار کےلحاظ سے  6 چھٹے نمبر پر ہوتا ہے ۔سب سے زیادہ سوناپیداکرنے کے باوجود اس ریاست کا شمار ہندوستان کی غریب ریاستوں میں ہوتا ہے ۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ سونے کے زیادہ تر ذخائرنکسلائیٹ سے متاثرہ علاقوں میں ہیں جہاں سے سونا نکالنا انتہائی مشکل ہے ۔

anews Banner
anews Banner

Leave A Comment